ایف سکس خدمت مرکز عارضی بند شہری دیگر سینٹرز جائیں ،آئی ٹی پی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ ایف سکس مرکز میں قائم خدمت مرکز عارضی طور پر بند ہے۔۔۔
شہری لائسنسنگ اور دیگر سہولیات کے لیے ٹریفک ہیڈ کوارٹر فیض آباد یا جی نائن آسان سہولت مرکز کا استعمال کریں۔فیض آباد ٹریفک ہیڈ کوارٹر اور جی نائن مرکز میں لاحقہ پرمٹ، تجدید، توثیق اور دیگر ٹریفک سروسز بغیر کسی رکاوٹ کے دستیاب ہیں۔