پولیو مہم کا آغاز،1کروڑ 78 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر،کرائم رپورٹر )پنجاب بھر میں پولیو مہم کا باضابطہ آغاز ،1کروڑ 78 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ مہم میں دو لاکھ سے زائد ورکرز حصہ لے رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، ترجیحی اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ خان کالونی لاہور پولیومہم کاافتتاح کیا گیا ۔۔
۔لاہور پولیس نے شہر میں پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ۔ 14 ہزار پولیو ورکرز کی سکیورٹی کیلئے متعلقہ ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی 381 اپر سب آرڈینیٹس سمیت ہزار سے زائد اہلکار پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فوری رسپانس میکانزم بھی فعال ہے ۔