معیاری فلموں کی تیاری کیلئے بھرپور معاونت کرینگے ،عطاتارڑ

 معیاری فلموں کی تیاری کیلئے بھرپور معاونت کرینگے ،عطاتارڑ

سینٹرل مانیٹرنگ پراجیکٹ جون تک مکمل کرلیا جائیگا، اجلاس میں بریفنگ منصوبہ سے بیانیہ سازی، مؤثر حکمت عملی طے کرنے میں مدد ملیگی ،وزیراطلاعات

 اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیاری فلموں کی پروڈکشن کے لئے بھرپور معاونت کی جائے گی۔پیرکوان خیالات کااظہارانہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کے زیر اہتمام مختلف منصوبوں کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس میں سینٹرل مانیٹرنگ پراجیکٹ کے دائرہ کار میں توسیع اور ٹیکنالوجی کی بہتری سمیت نیشنل سینٹر آف فلمز کے قیام کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سینٹرل مانیٹرنگ پراجیکٹ رواں سال جون تک مکمل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سینٹرل مانیٹرنگ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیااورکہا سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ منصوبہ ہے جس سے بیانیہ سازی سے متعلق رپورٹس مرتب کرنے اور موثر حکمت عملی طے کرنے میں مدد ملے گی ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ فلمی صنعت کی بحالی کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے مالی مراعات متعارف کرائی گئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں