ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چو دھری کا اچانک تحصیل شاہپور کا دورہ

ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چو دھری کا اچانک تحصیل شاہپور کا دورہ

ستھرا پنجاب پروگرام کے کاموں،وال آف شاہپور بیوٹیفکیشن منصوبے کا معائنہجنرل بس سٹینڈ ،اے سی آفس ،نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہپور صدر کا دورہ بھی کیا

شاہپور صدر (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چو دھری کا اچانک تحصیل شاہپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے بنگلہ حسین شاہ، واڈھی اور دیگر دیہی علاقوں میں جا کر ستھرا پنجاب پروگرام پر جاری کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر عوام سے براہ راست ملاقات کر کے صفائی کے حوالے سے فیڈ بیک بھی حاصل کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وال آف شاہپور کے بیوٹیفکیشن منصوبے کا بھی دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر شاہپور نے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ شاہپور صدر کا بھی معائنہ کیا اور صفائی و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کا دورہ کیا جہاں مختلف برانچز کی کارکردگی پر بریفنگ لی گئی۔ انہوں نے سرکاری امور میں شفافیت اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہپور صدر کا بھی دورہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و عملے کے ڈیوٹی روسٹر کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں