ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا انسداد پولیو مہم کا جائزہ، والدین سے تعاون کی اپیل
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈی او ہیلتھ چنیوٹ ڈاکٹر ناعیمہ اشرف کے ہمراہ لاہور روڈ پر پولیو ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا،
ڈور مارکنگ کو چیک کیا اور چھوٹے بچوں کی انگلیوں پر حفاظتی قطرے پینے کی تصدیق کیلئے سیاہی کے نشانات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔