انجینئر خرم دستگیر خان انڈوپاک کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان انڈوپاک کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے۔
جہاں وہ عالمی سطح پر منعقد ہونیوالی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے اور پاکستان و بھارت کے درمیان پانی کے معاہدوں اور بھارتی خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کریں گے جبکہ سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان انڈوپاک کانفرنس میں کلیدی خطاب بھی کریں گے۔