مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا عظیم کار نامہ:ناصر محمود

مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات  فراہم کرنا عظیم کار نامہ:ناصر محمود

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا عظیم کار نامہ ہے، انسانیت کی بھلائی کے کام کرنے والے اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم کے طلب گار ہوتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کی خو شنودی حاصل کرنے والے دنیا وآخرت کی کامیابی کے حقدار بنتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے نے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاہ زیب موہل،افتخار حسین صدیقی، اکبر بٹ،محمد اشفاق چیمہ،عمران اسلم خان،عبد الرحمن چودھری ،وقاص احمد، محمد الیاس مہر،محمد اسلم جتالہ،اعجاز احمد،ڈاکٹر سیدرضا سلطان،محمد اشرف نثار،نعمت اللہ ظفر نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں برہان بٹ،سکندر ملک،عبد الخالق گولر وی،زبیر احمد، عاصم جمیل ودیگر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں