پولیس چیف سے تاجروں کے وفد کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے سرپرست اعلیٰ جمال سیٹھی اور چیئرمین آل کراچی تاجر الائنس حکیم شاہ کی قیادت میں 7 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
اعلامیہ کے مطابق وفد میں سینیر وائس چیئرمین محمد شاکر، صدر آصف گلفام، جنرل سیکرٹری طاہر سربازی، چیئرمین لاء اینڈ اوڈر منصور جیک اور دیگر شامل تھے ۔ملاقات کے دوران شہر میں امن و امان، تاجروں کے مسائل اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تجاویز کو سنا اور تاجر برادری کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔وفد نے پولیس چیف کو شیلڈ اور تحائف پیش کیے۔