ڈی پی او خانیوال کی حیدر سکواڈ کے جوانوں سے ملاقات
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک نے حیدر اسکواڈ پر تعینات جوانوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن جان محمد بھی موجود تھے ۔۔۔
۔ ڈی پی او نے جرائم کی مؤثر روک تھام، گشت کے معیار اور عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدر اسکواڈ کا کردار جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی میں انتہائی اہم ہے ۔ڈی پی او نے جوانوں کو الرٹ رہنے ، اپنی ڈیوٹیز ایمانداری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی تلقین کی۔