حافظ آباد:شہریوں کے ریو نیو مسائل کے حل کیلئے ڈی سی کی کھلی کچہری

حافظ آباد:شہریوں کے ریو نیو مسائل  کے حل کیلئے ڈی سی کی کھلی کچہری

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دُنیا)حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کے ریونیو مسائل کے حل کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے شہریوں کے مسائل سنے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،ایس ڈی ای او پیرا سمیت محکمہ ریونیو ،اراضی ریکارڈ سنٹرکے افسر بھی موجود تھے ۔ کھلی کچہری میں آنے والے افراد نے ڈپٹی کمشنر کو ریونیو مسائل کے حل کیلئے درخواستیں بھی پیش کیں جن کے فوری حل کیلئے انہوں نے متعلقہ افسروں کو احکامات دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں