اجتماعی شادی کی تقریب 16فروری کو ہوگی:محمد اشرف

اجتماعی شادی کی تقریب 16فروری کو ہوگی:محمد اشرف

150جوڑوں کی اجتماعی شادی کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے :ڈپٹی کمشنر

لودھراں(سٹی رپورٹر )لودھراں میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دہی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادی کی تقریب 16فروری کو منعقد ہوگی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی بارے اہم اجلاس کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سید وسیم حسن، لیاقت علی گیلانی،اے سی ارم شہزادی ودیگر افسران شریک تھے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لال نند نے اجتماعی شادی بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق جوڑوں کی شادی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اہم انقلابی قدم ہے ،لودھراں میں 150 جوڑوں کی اجتماعی شادی کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ،حکومت پنجاب ہر جوڑے کو فی کس 2لاکھ 21ہزار روپے کی سلامی دی جائیگی،شادی میں 3500 افراد کیلئے کھانے کا اہتمام کیا جائے گا،محمد اشرف نے کہا تمام ضلعی افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں،سکیورٹی،صفائی و ستھرائی،میوزیکل بینڈ، فسٹ ایڈ،کوریج کیلئے انتظامات فائنل کئے جائیں،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے افسران کو مکمل سپورٹ فراہم کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں