دھی رانی پروگرام،انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں :خالد جاوید
ضلع وہاڑی میں 100جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر
وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلاحی پروگرام \\\"دھی رانی\\\" کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پروگرام کے انتظامات، سییورٹی، مہمان نوازی اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت اور احسن طریقے سے مکمل کیے جائیں۔ \\\"دھی رانی پروگرام\\\" کے تحت ضلع وہاڑی میں 100 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی، ہر جوڑے کے ساتھ 20 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا اور دلہنوں کو 2 لاکھ روپے کے اے ٹی ایم کارڈ دیئے جائیں گے ۔ تمام محکمے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ اجتماعی شادیوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور ٹریفک بہاؤ کے لیے مؤثر پلان ترتیب دیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے تاکہ پروگرام کامیابی سے انعقاد کیا جا سکے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم ہوں۔