مظفرگڑھ ،کیٹل شو کو مثالی بنایا جائے : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
شو کے انتظامات وقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں:عثمان طاہر
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے علی پور بائی پاس شاہ جمال روڈ پر قائم کیٹل شو گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی او سپورٹس محمد کلیم نے کیٹل شو کے انتظامات، سہولیات اور دیگر تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق کیٹل شو کو مثالی بنایا جائے ۔ شرکاء اور شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔دورے کے دوران کی گئی تفصیلی نگرانی سے ظاہر ہوا کہ کیٹل شو کے انتظامات وقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں، تاکہ شہری اور شرکاء دونوں کا تجربہ بہتر اور محفوظ ہو۔