مظفرگڑھ میں رنگ پور کینال کی بحالی کا آغاز:اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ میں رنگ پور کینال کی بحالی کا آغاز:اجمل چانڈیہ

ایک ہزار کیوسک پانی چھوڑا جائے گا اور 18پُلوں کی تعمیر و بحالی ہوگی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) رنگ پور کینال کی بحالی کا منصوبہ مکمل ہونے والا ہے ، جس کے بعد مظفرگڑھ تحصیل کو 34 سال بعد دریائے چناب کا میٹھا پانی دستیاب ہوگا۔ پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ، اور امیدوار ایم این اے اکرم خان چانڈیہ نے کینال کی بحالی کا دورہ کیا۔ حافظ عمر، ایکسین ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے کینال کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجمل خان چانڈیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تجویز پر عمل درآمد کی منظوری دی۔ منسٹر ایریگیشن کاظم علی پیرزادہ نے بھی مظفرگڑھ کے اس مفادِ عامہ منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی۔رنگ پور کینال سے ایک ہزار کیوسک پانی چھوڑا جائے گا اور 18 پُلوں کی تعمیر نو و بحالی کی جائے گی۔ کینال کے موگے اور دریں جدید معیار کے مطابق بنائے جائیں گے اور پُلوں کے اطراف کو محفوظ بنایا جائے گا۔اس منصوبے سے مظفرگڑھ کی زمینوں کی زرخیزی میں اضافہ ہوگا، کاشتکاروں کی آمدن بڑھے گی، اور یہ زرعی انقلاب کا سبب بنے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں