میئر کی شب برأت پر قبرستانوں میں سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

میئر کی شب برأت پر قبرستانوں میں سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی ہے کہ شب برأت کے موقع پر شہری اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے دوران کسی قسم کی دقت یا رکاوٹ کا سامنا نہ کریں۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ قبرستانوں تک جانے والے راستوں کو ہموار اور صاف ستھرا بنایا جائے ، قبرستانوں کو سیوریج کے پانی اور گندگی سے پاک رکھا جائے اور قبرستانوں کے اندر و باہر صفائی، روشنی اور پانی کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں،میئر کراچی نے کہا کہ شب برأت کے دن تمام میونسپل عملہ قبرستانوں میں موجود رہے گا تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اور ان کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا سکے جہاں ضرورت ہو، وہاں اضافی اقدامات کیے جائیں گے ، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں سیوریج کے پانی یا گندگی کے مسائل ہیں،کے ایم سی اپنے زیرانتظام قبرستانوں میں شب برأت کے حوالے سے مکمل انتظامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں