چیئرمین سی ڈی اے کا ای اسٹیمپ سینٹر کا دورہ ،اطمینان کا اظہار
میکنزم سہل بنایا جائے ،نظام سے کیش لیس اکانومی کو فروغ حاصل ہوگا ،رندھاوا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے ایف 8 مرکز میں واقع ای اسٹیمپ سینٹر کا دورہ کیا۔ جدید تقاضوں کے عین مطابق اسلام آباد میں ای-سٹیمپ پیپرز کے کامیاب اجراء کے عمل کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کو ای۔اسٹیمپ پیپرز کے اجراء کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ای-سٹیمپ پیپر کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیا اور ای-سٹیمپ سینٹر میں آنے والے شہریوں سے ای-اسٹامپ پیپرز پر فیڈ بیک اور مسائل بھی دریافت کئے۔
انہوں نے ای-سٹیمپ پیپرز کے حوالے سے شہریوں سے انکی آراء اور فیڈ بیک کی روشنی میں میکنزم کو مزید سہل بنانے کی ہدایت کی۔ ای-اسٹیمپ پیپر کے نظام سے اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کو فروغ حاصل ہوگا۔اسی طرح شہریوں کو لین دین، پراپرٹیز کے ٹرانسفر، انتقال، خرید و فروخت وغیرہ کے سلسلہ میں آسانی ہوگی۔