کمشنر راولپنڈی نے ڈی جی آرڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا

  کمشنر راولپنڈی نے ڈی جی آرڈی  اے کا اضافی چارج سنبھال لیا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے آر ڈی اے کے ڈی جی کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے انور باران، ڈائریکٹر ایڈمن افتخار علی اور دیگر افسران نے استقبال کیا۔

جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی منصوبہ اور دیگر شامل ہیں۔ کمشنر نے آر ڈی اے کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ اتھارٹی کو راولپنڈی کی ترقی میں مؤثر، فعال اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے ایمانداری، دیانت داری اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور تمام افسران و ملازمین کو پابندی وقت اور سرکاری اوقات کار کی سختی سے پابندی کرنے کی تاکید کی۔ فائر سیفٹی کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ آر ڈی اے کے دفاتر میں بینرز آویزاں کیے جائیں جن پر درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار اور فائل کی تکمیل سے متعلق واضح اور جامع معلومات درج ہوں ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں