اٹک کی غریب بچیوں کی شادی خود کرائوں گا ،گورنر پنجاب

 اٹک کی غریب بچیوں کی شادی خود کرائوں گا ،گورنر پنجاب

فتح جنگ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت، طلبہ کو 10ہزار لیپ دینے کا اعلان

اٹک (اے پی پی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے فتح جنگ میں 35 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام حلال احمر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ گورنر نے اس موقع پر کہا کہ میری زندگی کا خوبصورت ترین اور خوشی کا دن ہے کہ میری 35 بیٹیوں کی شادی کا مرحلہ مکمل ہوا ،رب کریم سے دلی دعا ہے میری یہ پھول جیسی بیٹیاں اپنے گھروں میں شاد و آباد اور خوش و خرم رہیں۔ اس موقع پر دعوت ولیمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جبکہ شادی شدہ جوڑوں کو جہیز بھی دیا کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ  اٹک کے طلبہ میں دس ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے ۔ اجتماعی شادیوں کے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، پورے اٹک کے ایسے سفید پوش افراد جواپنی بیٹیوں کی رخصتی وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں کر سکتے ، پیپلزپارٹی کے دفاتر میں رجسٹریشن کروائیں ان شا اﷲ جتنی بچیاں ہوں ان کی رخصتی خود کروں گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں