18 مقامات پر کارروائیاں : بیٹھک ، ہوٹل ، غیر قانونی پارکنگ اور پتھاروں کا خاتمہ

 18 مقامات پر کارروائیاں : بیٹھک ، ہوٹل ، غیر قانونی  پارکنگ اور پتھاروں کا خاتمہ

صدر میں تجاوزات کے مرتکب 30ٹھیلے ضبط ،گلشن حدید میں کارروائی کے دوران سبزی کی دکان منہدم دوبارہ تجاوزات قائم کرنے پر کارروائی ،بھاری جرمانہ اورضروری ہو تو مقدمہ درج کیا جائے ، کمشنر کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر شہر میں روڈ سائیڈ تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے ، روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں 18مقامات پر بیٹھک ہوٹل،غیر قانونی پارکنگ اور پتھاروں سمیت دیگر تعمیرات کا خاتمہ کیا گیا۔ صدر میں تجاوزات کے مرتکب 30 ٹھیلے ضبط کر لئے گئے ۔ ضلع جنوبی شرقی اور کورنگی کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں گزشتہ 3 روز میں کی گی کارروائی کی رپورٹ کمشنر کراچی کوپیش کر دی ۔ضلع جنوبی میں تجارتی مرکزصدر میں تجاوزات کے مرتکب 30 ٹھیلے ضبط کر لئے گئے ۔کمشنر نے دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

دوبارہ تجاوزات کر نے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا ئے ضروری ہو تو مقدمہ درج کیا جائے ضلع شرقی میں تین مقامات پر تجاوزات کاخاتمہ کیا گیا ضلع شرقی میں اولڈ سبزی منڈی ، عالمگیر روڈ ،نشتر روڈ اور جمشید روڈ پر کارروائی کرکے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔ضلع ملیر میں گیارہ مقامات پر کارروائی کر کے مختلف بیٹھک ہوٹلز ختم کئے گئے اور روڈ سائڈ عارضی دکانوں کو منہدم کیا گیا تفصیلات کے مطابق بن قاسم سب ڈویژن میں غیر قانونی قائم کیبنز ہٹائے گئے ۔جبکہ گلشن حدید میں تجاوزات کی مرتکب سبزی کی دکان منہدم کردی گئی۔ گھاگھر پھاٹک کیبنز اور ٹھیلوں کو ہٹایا گیا۔

مرغی خانہ پر غیر قانونی پارکنگ ٹھیلوں اور کرسیوں کو ہٹا یا گیا۔اسی طرح ابرہیم حیدری سب ڈویژن میں قائدا بار پر موثر سائیکلوں رکشوں اور دیگر گاڑیوں کے زریعے قائم غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ کیا گیا ۔نیشنل ہائی وے پر سات ٹھیلے اور پانچ کیبنز کا خاتمہ کیا گیا کالا بورڈ پر بھی 17 رکشوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اس کے علاؤہ کورنگی ضلع میں تین مختلف مقامات پر کارروائی کی گء ۔کالا بورڈ پر دو مقامات پر غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ کیا گیا ایک جگہ دس کیبنز 22 کرسیوں اور پانچ میزوں کے ذریعے قائم بیٹھک ہوٹل کا خاتمہ کیا گیا اور دوبارہ قائم نہ کر نے کی تنبیہ کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں