میانوالی میں امن ،تھریٹ ضرور مگر ہم الرٹ ہیں:ڈی پی او

میانوالی میں امن ،تھریٹ ضرور مگر ہم الرٹ ہیں:ڈی پی او

14دہشتگرد مارے ہیں ، پنجاب کومیلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا حشرایسا ہی ہوگاآج سے 7فروری تک منشیات،سوددیگر سماجی برائیوں کیخلاف خصوصی مہم شروع

داؤدخیل(نما ئندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی کیپٹن(ر)رائے اجمل نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،تھانہ داؤدخیل میں کھلی کچہری کے دوران سائلین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے لیکر 7فروری تک تھانہ دائودخیل میں خصوصی مہم چلائی جائے گی جس میں منشیات فروش،سود خور و دیگر سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس مہم کے دوران اہل علاقہ کو بھرپور تعاون پولیس کے ساتھ کرنا چاہیے ،مہم کے لیے 30افراد فراہم کر رہا ہوں جو اس مہم میں جرائم کے خلاف کام کریں گے اگر بہتر رزلٹ ملے تو اس مہم کو بڑھا بھی سکتے ہیں، داؤدخیل پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ،ڈی پی او میانوالی محمد اجمل نے دہشت گردی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر چل رہی ہے کے پی کے میں ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں و دیگر جگہوں پر دہشت گردی ہو رہی ہے ،میانوالی میں امن ہے کچھ تھریٹ ضرور ہیں مگر اس کے لیے ہماری پولیس۔سی سی ڈی و دیگر محکمے ہائی الرٹ ہیں ،ملاخیل میں 6 ، چاپری میں 8 دہشت گرد مارے گئے ، ہم چوکس ہیں پنجاب کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس کا یہی حشر ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں