کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا دورہ ، حاضری چیک کی

 کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا دورہ ، حاضری چیک کی

کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا دورہ ، حاضری چیک کی مختلف شعبہ جات کا معائنہ ،مریضوں کی عیادت ،سہولیات بارے دریافت کیا

 خوشاب (نمائندہ دنیا)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے ایمرجنسی، میل و فی میل وارڈز، گائنی وارڈ، ٹراما سنٹر اور فارمیسی کا معائنہ کیا جبکہ ڈی ایچ کیو خوشاب کیمپس ٹو میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور واضح ہدایت کی کہ علاج معالجے اور فری میڈیسن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی صحت پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ، اس لیے تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کرے ۔ کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور مزید بہتری کے احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں