ایس پی انوسٹی گیشن کاتھانہ کینٹ اور خدمت مرکز کا تفصیلی دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایات کی روشنی میں، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا محمد عمران چدھڑ نے تھانہ کینٹ اور پولیس خدمت مرکز کا تفصیلی دورہ کیا۔
تھانہ کلچر میں بہتری، ریکارڈ کی درستگی اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، پولیس خدمت مرکز پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی خدمات (لرنر لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ وغیرہ) کے بارے میں ان سے فیڈ بیک لیا۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد عمران چدھڑ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔