حضرو:گیس لیکیج سے دھماکا چھت گرنے سے 9افراد زخمی

حضرو:گیس لیکیج سے دھماکا  چھت گرنے سے 9افراد زخمی

حضرو (اے پی پی) حضرو کے گاؤں خگوانی میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجہ میں مکان کی کچی چھت گرنے سے 9افراد زخمی ہو گئے۔۔۔

 اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال حضرو منتقل کر دیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں 50سالہ قدیر، 55سالہ حبیب، 10سالہ حامد، 23سالہ ربیع اﷲ، 45سالہ طاس، 15سالہ عبداﷲ، 13سالہ ذبیح اﷲ، 13سالہ محب اور 17سالہ احسن کاعلاج جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں