اسلام آباد پولیس نے جنوری میں 17000سے زائد نگرانی آپریشنز کیے
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے جنوری میں 17000سے زائد نگرانی آپریشنز کیے، 114مطلوب گروہوں کی نشاندہی کی اور 160مفرور ملزموں کی گرفتاری میں سہولت فراہم کی۔
سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی سرگرمیاں انجام دی گئیں جن سے مشکوک افراد، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی نشاندہی ہوئی اور انہیں متعلقہ تھانوں میں قانونی کارروائی کیلئے منتقل کیا گیا۔