راولپنڈ ی میں 3ٹریفک حادثات،2 ا فراد جاں بحق ،1زخمی
ٹریفک حادثات مورگاہ ،چکلالہ اور تھانہ نصیر آباد کے علاقوں میں ہوئے
راولپنڈی (خبر نگار) راولپنڈی میں تین ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں کار نے ایک لڑکے کو کچل دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں ابوبکر گاڑی کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ دونوںگاڑیوں کے ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھرتھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں واٹر ٹینکر نے پانچ سالہ بچے معاویہ کو کچل دیا جس سے وہ موقع پرچل بسا ۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے ۔