اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے زیراہتمام تقریب، چیف جسٹس سمیت ججز کی شرکت

اسلام آباد ہائیکورٹ بار  کے زیراہتمام تقریب، چیف  جسٹس سمیت ججز کی شرکت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم اور جسٹس انعام امین منہاس نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے قبل چیف جسٹس نے ہائیکورٹ ایمبولنس سروس، صحت کارڈ، بار روم اور لائبریری کا افتتاح کیا اور صحت کارڈ بھی تقسیم کئے۔ اختتام پر ہائیکورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو شیلڈ دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں