غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی،سی پی او راولپنڈی
راولپنڈی (خبر نگار)سی پی او محمود ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کرائم میٹنگ، سی پی او نے کہا کہ۔۔۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس کی جوائنٹ سپیشل پکٹس قائم کی گئی ہیں،سپیشل پکٹس پر سینکڑوں کی تعداد میں راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی مزید نفری تعینات کی گئی ہے ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے ، کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔