عازمین حج کو یکساں، معیاری سہولیات فراہم کرینگے ،سردار یوسف

 عازمین حج کو یکساں، معیاری سہولیات فراہم کرینگے ،سردار یوسف

تربیت یافتہ خدام الحجاج نظم و ضبط اور ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں یہ ڈیوٹی نہیں ایک اعزاز ہے ، خدام کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سرادر محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت اس سال حج پر جانے والے عازمین حج کو کھانے پینے ، رہائش ، ٹرانسپورٹ کی یکساں اور معیاری سہولیات فراہم کریگی ، ہمارے تربیت یافتہ خدام الحجاج  پاکستانی عازمین حج کی خدمت ،سعودی ریگولیشن کے عین مطابق نظم و ضبط اور ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔ وہ بدھ کو حج کمپلیکس اسلام آباد میں حج 2026 میں کامیاب قرا ر پائے جانے والے خدام الحجاج کی 10 روزہ تربیت مکمل ہونے پر انہیں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس سال تقریباً 38ہزار امیدواروں میں سے آپ وہ 800 خوش نصیب خواتین و حضرات ہیں جنہیں \"خدام لحجاج\" بننے کا موقع ملا ہے ۔ یہ محض ایک ڈیوٹی نہیں بلکہ ایک بڑا اعزاز ہے ، کیونکہ آپ کو اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ عمرہ اور نمازوں کی سعادت بھی نصیب ہوگی۔ اس بار خواتین حجاج کی بہتر معاونت کے لیے ہم نے فی میل سٹاف کی تعداد بھی 45 سے بڑھا کر 85 کر دی ہے ۔ اس مرتبہ ناظمین کو پاکستان سے ہی عازمین کے ساتھ بھجوائیں گے جو حج کے تمام مراحل میں ساتھ رہیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں