مری،کشمیر پوائنٹ پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری
بغیر نقشہ منظوری اور سرکاری اراضی پر قائم ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا
مری (نمائندہ دنیا) کشمیر پوائنٹ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی نگرانی میں جاری ہے، آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ، تحصیل انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران بغیر نقشہ منظوری اور سرکاری اراضی پر قائم ڈھانچوں کو مسمار کیا جا رہا ہے، آپریشن میں بھاری مشینری استعمال کی گئی جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس بھی موقع پر موجود رہی، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مری کی قدرتی خوبصورتی، ماحولیاتی توازن اور ماسٹر پلان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی، انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم بلاامتیاز جاری رہے گی۔