تلہ گنگ ،مہنگی چیزیں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیا ں تیز
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا ) ریٹ لسٹ سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔
انفورسمنٹ انسپکٹر ملک مدثر نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا، دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹیں چیک کیں اور دکانداروں کو نمایاں جگہ پر ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے بھی اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تاکہ گراں فروشی کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے ۔