بارانی یونیورسٹی سب کیمپس اٹک میں نئی تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے سب کیمپس اٹک میں نئی تعمیر شدہ مسجد فاطمہ الزہراؓ کا افتتاح،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر قمر الزمان نے تعلیمی اداروں میں ہمہ جہت سہولیات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔