مشرقِ وسطی میں امن پاکستان کی معاشی بقا کیلئے ناگزیر ،عثمان شوکت

 مشرقِ وسطی میں امن پاکستان کی معاشی بقا کیلئے ناگزیر ،عثمان شوکت

تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے معیشت کو نقصان ،مہنگائی کے خطرات لاحق ہیں

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اس تنازع کے خاتمے اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے ۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطی میں جنگ کے باعث عالمی منڈیوں میں شدید غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے ۔ لاجسٹک خاص طور پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے جس سے پاکستان کی پہلے ہی نازک معیشت کو شدید مہنگائی کے خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں جاری جنگ پاکستان کی مشرقِ وسطی کے ساتھ تجارت کو بری طرح متاثر کرے گی۔ مشرقِ وسطی میں امن اور استحکام پاکستان کی معاشی بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ فوری مداخلت کر کے مذاکرات اور سفارتی حل کے ذریعے کشیدگی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں