یومِ حضرت علی، مجالس کے لیے جامع سکیورٹی پلان ترتیب

یومِ حضرت علی، مجالس کے لیے جامع سکیورٹی پلان ترتیب

شرکاء کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور باڈی سرچ کے بعد شرکت کی اجازت ہوگی روٹس پر ملحقہ گلیوں،راستوں کو سیل ،3ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ،ڈی آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جواد طارق کی خصوصی ہدایات پر یومِ حضرت علی کے موقع پر جلوسوں اور منعقد ہونے والی مجالس کے لیے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا، اس سلسلے میں 3ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے ،شرکاء کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور باڈی سرچ کے بعد مختص راستوں سے جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی،ڈی آئی جی نے کہا کہ جلوس کے روٹس پر ملحقہ گلیوں اور راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے ، جبکہ جلوس کے راستوں پر عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ کی جارہی ہے ، جبکہ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور نفری کو بریف کر رہے ہیں ۔انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے یومِ علی کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی اسلام آباد نے جلوس کے روٹس اور داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے یومِ علی کے مرکزی جلوس کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے ہیں۔ جلوس کے روٹ کو سیف سٹی کنٹرول روم اور موبائل کنٹرول روم سے مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں