وکلاء کی سہولیات کیلئے متعدد اہم منصوبے مکمل کر لئے ،مردان بار ایسوسی ایشن

 وکلاء کی سہولیات کیلئے متعدد اہم منصوبے  مکمل کر لئے ،مردان بار ایسوسی ایشن

مردان ( نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے صدر آصف اقبال، جنرل سیکرٹری ذو الفقار علی خان، نائب صدر وھاب علی،۔۔

 فنانس سیکرٹری امیر افضل اور جوائنٹ سیکرٹری تیمور خان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2025 کے دوران بار کابینہ نے وکلاء برادری کی عزت، تقدس اور ناموس کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں۔ وکلاء کی سہولیات کے لیے متعدد اہم منصوبے مکمل کیے جن میں ماڈل لائبریری کا قیام، فرنیچر کی فراہمی اور سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں