دو منشیات سپلائرز کو26 سال قید ،7لاکھ روپے جرمانے
مجرم ہارون کو 14سال قید،4لاکھ جرمانہ،احسن کو 12سال قید ، 3لاکھ جرمانہ
راولپنڈی (خبر نگار)عدالتوں نے دو منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں، سزا ایڈیشنل سیشن جج چودھری ماجد حسین گادی اور ایڈیشنل سیشن جج مقصود احمد قریشی نے سنائی۔مجرمان کو مجموعی طور پر 26 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم ہارون کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سے 5کلو 200گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ وارث خان پولیس نے جولائی 2025 میں گرفتار کیا تھا،مجرم احسن شہزاد کو 12سال قید اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سے 3کلو140 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ دھمیال پولیس نے مئی 2025 میں گرفتار کیا تھا۔