صحت کے شعبے کی ترقی، طبی تعلیم کا فروغ ترجیح، وزیر صحت
پاکستانی ڈاکٹرز دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے،وفد سے گفتگو
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے وفد نے ملاقات کی فنکشنز، تربیتی پروگرامز اور کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے سی پی ایس پی کی جانب سے معیاری طبی تعلیم، تحقیق اور تربیت کے فروغ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ملک میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے ۔ پاکستانی ڈاکٹرز نہ صرف ملک کے اندر بلکہ دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سفیر بن کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت صحت کے شعبے کی ترقی اور طبی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔