پشاو ر روڈ سے ملحقہ آبادی آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم
لین 5، 6اور7میں سڑکیں کھنڈر ،پانی بھی نہیں ،نوٹس لیا جائے ،عوامی حلقے
راولپنڈی(خبر نگار) پشاور روڈ سے ملحقہ سٹریٹس کی ہزاروں نفوس کی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم ،لین 5، 6 اور7کی سماجی شخصیات ظہیر الدین بابر، چودھری اورنگزیب، مشتاق منہاس، ایڈووکیٹ شیخ حارث، بلال، اکرام اور دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان لینوں پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہوئے پارٹی کی مقامی قیادت کو احکامات جاری کریں،گلیوں کی کارپٹنگ، سیوریج کی تعمیر اور پانی کی قلت جیسے مسائل فی الفور حل کئے جائیں ،رہنماؤں نے مریم نواز کو مکمل حمایت کا بھی یقین دلایا۔