راولپنڈی ،بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
فرحت خاوند سے لڑ کر والدین کے گھر آئی تھی ، تلخ کلامی پر بھائی نے فائر کھول دیا
راولپنڈی (خبر نگار)تھانہ مندرہ کے علاقہ ڈھوک مقدم میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا ،ملزم موقع سے فرار ہو گیا،قانونی ضابطے مکمل کرکے پولیس نے نعش ورثاء کے سپرد کر دی ،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد ملازم حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مدعی نے بتایا کہ 4ماہ قبل بیٹی فرحت کی شادی عثمان سے ہوئی،9مارچ کو بیٹی کسی وجہ سے گھر سے چلی گئی،اغواء کا مقدمہ بھی درج کرایا،11مارچ کو بیٹی بازیاب ہوئی،بیٹی خاوند سے ناچاقی کی وجہ سے والدین کے گھر ہی رہائش پذیر تھی،صبح بیٹا ارسلان کی اس سے گھر سے چلے جانے پر تلخ کلامی کی اور فائرنگ کر دی ۔