نئی قومی حیاتیاتی تنوع کے اہداف کو عالمی فریم ورک کے مطابق مکمل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے اپنے قومی حیاتیاتی تنوع کے اہداف مکمل کر لیے ہیں اور انہیں عالمی فریم ورک کے مطابق ڈھال دیا ہے۔۔
، وزارت ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے سیکرٹری کے زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں حتمی شکل دی گئی، اس اقدام کو پاکستان کی عالمی حیاتیاتی تنوع کی ذمہ داریوں کے حصول میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے ۔دو روزہ اجلاس، جو اسلام آباد میں ہوا، میں وفاقی وزراتوں، صوبائی ماحولیاتی، جنگلات اور وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹس، علمی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔وزارت کے میڈیا ترجمان اور ماحولیاتی پالیسی و حیاتیاتی تنوع کے ماہر سلیم شیخ نے بتایا کہ قومی اہداف تمام حکومتی اور غیر حکومتی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی کیے گئے ۔ اہداف عالمی فریم ورک کے مطابق ترتیب دیئے گئے ہیں تاکہ پاکستان کی حیاتیاتی تحفظ کی ترجیحات ماحولیاتی ضروریات اور ترقیاتی مقاصد دونوں کے عین مطابق ہوں۔