پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،احتجاج کا حق محفوظ ،تاجر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،احتجاج کا حق محفوظ ،تاجر

عالمی حالات کا بہانہ بنا کر عوام پر بوجھ ڈالنا نا اہلیوں کا اعتراف ، کاشف چوہدری

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا یہ اضافہ غریب کو زندہ دفن کرنے کے مترادف ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو ملک بھر کی تاجر برادری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ،ہم عوام کے ساتھ مل کر ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ،حکومتی پالیسیاں صرف کاغذی کارروائی ،شدید معاشی بدانتظامی قرار ہے ، کاشف چوہدری نے کہاکہ،عالمی حالات کا بہانہ بنا کر عوام پر بوجھ ڈالنا ناکامیوں اور نا اہلیوں کا اعتراف ہے ، عوام دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان،بے حس حکمرانوں کو پروا نہیں حکمران پروٹوکول اور شاہ خرچیاں ختم کریں،عملی طور پر سادگی اپنائیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پر پٹرول بم گرانے کے مترادف۔ہے حالیہ اضافہ کسی بھی صورت معاشی مجبوری نہیں حالیہ اضافہ حکمرانوں کی نااہلی، ناقص پالیسیوں اور عوام دشمن فیصلوں کا واضح ثبوت ہے ۔ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں