مندرہ ، دو وارداتیں ،لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات چوری

مندرہ ، دو وارداتیں ،لاکھوں  کی نقدی ،طلائی زیورات چوری

دولتالہ (نمائندہ دنیا )مندرہ کے علاقوں میں چوری کے دو واقعات، لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیوررات چوری کرلیے گئے۔

 مندرہ پولیس کو گھنگریلہ سے سلیمان نے اطلاع دی کہ نامعلوم چور گھر میں گھس کر 1 لاکھ روپے نقدی، 2 تولے طلائی زیور چوری کرکے لے گیا ہے ، ڈھوک گنجیاں نزد ٹول پلازہ کے بشارت نے بتایا کہ ہماری غیر موجودگی میں نامعلوم چوروں نے گھر کے کمروں تلاشی لی اور 5 لاکھ روپے نقدی،16 لاکھ روپے مالیتی کا طلائی زیور چوری کرکے لے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں