ریکٹر نسٹ کی بطور نیشنل چیئر برائے مصنوعی ذہانت و روبوٹکس تعیناتی

ریکٹر نسٹ کی بطور نیشنل چیئر برائے مصنوعی ذہانت و روبوٹکس تعیناتی

ایچ ای سی نے پاکستان میں AIاور روبوٹکس پالیسی کی قیادت نسٹ کے سپرد کر دی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹرزاہد لطیف کو مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبوں کے لیے نیشنل چیئر مقرر کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی پاکستان میں مصنوعی ذہانت، خودکار نظاموں اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک قومی اقدام کی قیادت نسٹ کے سپرد کر دی گئی ہے ۔ایچ ای سی کے مطابق نیشنل چیئر ملک میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبوں میں پالیسی سازی، ادارہ جاتی ہم آہنگی، گورننس اور قومی سطح پر جاری تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ یہ چیئر نسٹ اسلام آباد کیمپس میں قائم ہوگی اور ماہرین پر مشتمل پینل کے ساتھ مل کر قومی حکمتِ عملی کی تشکیل میں کردار ادا کرے گی۔یہ اقدام خصوصاًنیشنل سینٹر آف آرٹیفیشیل انٹیلیجینس اور نشنل سینٹر آف روبوٹکس اینڈ آٹومیشن (NCRA) سمیت ایچ ای سی کے تحت قائم قومی مراکز کی کارکردگی، رابطہ کاری اور مستقبل کی سمت کے تعین پر توجہ دے گا۔ ڈاکٹر زاہد لطیف نے اس ذمہ داری کو جامعہ کے تحقیقی اور علمی کردار پر اعتماد کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبوں کی ترقی صرف اسی صورت ممکن ہے جب جامعات، صنعت، حکومت اور ٹیکنالوجی ماہرین مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں