بیوٹیفکیشن سکیموں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ڈی سی

بیوٹیفکیشن سکیموں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ڈی سی

شہر کی خوبصورتی، گرین بیلٹس کی بحالی، صفائی ستھرائی، شاہراہوں کی تزئین و آرائش کا جائزہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میںبیوٹیفکیشن سکیموں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ شہر کی خوبصورتی، گرین بیلٹس کی بحالی، صفائی ستھرائی، شاہراہوں کی تزئین و آرائش، پارکس کی بہتری اور شہری ماحول کو مزید دلکش بنانے کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن سکیموں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور بہتر ماحول فراہم کیا جاسکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں