راولپنڈی ،لیڈی منشیات سپلائر سمیت 3افراد گرفتار ،17کلو سے زائد چرس برآمد

راولپنڈی ،لیڈی منشیات سپلائر سمیت  3افراد گرفتار ،17کلو سے زائد چرس برآمد

راولپنڈی (خبر نگار) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات سپلائر سمیت 3افراد کو گرفتار کر کے 17کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔۔۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب منشیات سپلائر کے قبضے سے 10 کلو 800 گرام چرس جبکہ دوسرے ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، منشیات اور ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہے ۔ پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر کے قبضے سے 600 گرام چرس بھی برآمد کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں