اسلام آباد میں سرچ آپریشنز ،افغان شہری سمیت 32 گرفتا ر
316افراد، 219گھرانوں،تین ہوٹلوں ، 196موٹر سائیکلوں اور 66گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن جاری ہے ۔سرچ آپریشن کے دوران 316افراد، 219گھرانوں،تین ہوٹلوں، 51دکانوں، 196موٹر سائیکلوں اور 66گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 32 مشکوک افراد اور26 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گن اور مختلف بور کے چار عدد پستول معہ امونیشن برآمد کرلئے ۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گن اور مختلف بور کے چار عدد پستول معہ امونیشن برآمد کر لئے ۔