آرپی او راولپنڈی کی مری میں کھلی کچہری ،شہریوں کی شکایات سنیں

آرپی او راولپنڈی کی مری میں کھلی کچہری ،شہریوں کی شکایات سنیں

مری (نمائندہ دنیا) آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے دورہ مری کے دوران تھانہ مری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔۔۔

جہاں شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنی گئیں ،شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل شکایات اور تجاویز آر پی او راولپنڈی کے سامنے پیش کیں آر پی او بابر سرفراز الپا نے سائلین کے مسائل تفصیل سے سننے کے بعد متعلقہ افسران کو موقع پر ہی درخواستیں مارک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مقررہ ٹائم فریم کے اندر کارروائی مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں