شہریوں کو معیاری اور باوقار پولیسنگ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے انتظامی امور، سکیورٹی انتظامات، جدید تعمیراتی منصوبوں، لاجسٹک سپورٹ اور۔۔
پولیس ویلفیئر سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے تمام افسران کو تمام منصوبوں اور اقدامات میں پیشہ ورانہ معیار، شفافیت اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ آئی جی نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبوں اور اقدامات میں پیشہ ورانہ معیار، شفافیت اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو جدید، موثر اور بہترین پولیسنگ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔