ڈی آئی جی سکیورٹی کا اردل روم ،افسروں کے مسائل سنے
سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل اور ان کی دادرسی کے لئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ انہوں نے پولیس افسران کے سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کئے ۔ ڈی آئی جی سکیورٹی کے افسران و جوانوں کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا ۔ جس میں سکیورٹی ڈویژن کے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ اردل روم میں پولیس افسران و جوانوں نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی سکیورٹی کے سامنے رکھے ۔ انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس افسران و جوانوں کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔