اسلام آباد ،سنگین جرائم میں ملوث پانچ جرائم پیشہ افرادگرفتار ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث پانچ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,653گرام چرس،105 گرام ہیروئن،ایک کلاشنکوف اور مختلف بور کے دو عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔