اسلام آباد 19 مشکوک افراد، 27 موٹر سائیکل تھانے بند
سرچ آپریشنز میں 380افراد، 185گھروں اور63گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈکومنگ آپریشن کئے گئے ۔ سرچ آپریشنز کے دوران 380 افراد، 185گھروں، 22ہوٹلز،90دکانیں،162موٹر سائیکلوں اور63گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت سمیت 19مشکوک افراد اور 27موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ۔